12 اگست، 2026، 11:08 AM

سعودی ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر یمنی فوج کا حملہ

سعودی ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر یمنی فوج کا حملہ

یمنی فورسز نے المخا اور مأرب میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں، اسلحہ گوداموں اور کمانڈ مراکز کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے المخا اور مأرب کے صوبے میں تداوین کیمپ میں سعودی فوجیوں کے اجتماع، اسلحہ گوداموں اور کمانڈ مراکز کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائیاں بڑی تعداد میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے انجام دی گئیں اور تمام مقررہ اہداف کو درست نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، جن میں متعدد سعودی اہلکار بھی شامل ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی فوجی اہلکاروں کے اجتماعات اور ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے یمنی فوج کے ان باغی اہلکاروں کو بھی خبردار کیا جنہیں گمراہ یا بہکایا گیا ہے کہ دیر ہونے سے پہلے بیرونی فریقوں کے ساتھ تعاون اور جسے انہوں نے خیانت قرار دیا، اس سے دستبردار ہوجائیں۔

News ID 1940644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha